• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے 35 لاکھ 84 ہزارکے فنڈز جاری

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) پولیس ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے 35 لاکھ 84 ہزار روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اے ایس آئی اعظم علی کو بیٹی کی کوکلیئر امپلانٹ سرجری کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔ نائب قاصد محمد ظفر کو بیٹے کے بلڈ کینسر کے علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔ ڈی ایس پی محمد اویس قرنی کو بیٹی کے پھیپھڑوں کے عارضہ کے علاج کیلئے 03 لاکھ روپے دیئے گئے۔
لاہور سے مزید