• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوت اسلام کا بنیا دی اور اساسی عقیدہ ہے،علماء کرام

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی اور عہدیداران کا اجلاس مرکز ختم نبوت لاہور میں پیررضوان نفیس کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں مجلس کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، سیکرٹری جنرل لاہور مولانا قاری علیم الدین شاکر، ڈاکٹر عبدالواحد قریشی، مولانا محمداشرف گجر،مولانا خالد محمود، مولانا عبدالنعیم، مولانا سعید وقار، بھا ئی حامد بلوچ،مولانا مہتاب فاروق ودیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں یہ بتایا گیا کہ 44ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر 30,31 اکتوبر کو مرکز ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر ضلع چنیوٹ میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر، دینی وسیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین شرکت و خطاب کرینگے علماء نے کہا کہ لاہور سمیت ملک بھر سے عاشقان مصطفیؐ قافلوں اوروفود کی صورت میں شریک ہونگے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیا دی اور اساسی عقیدہ ہے۔ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ؐ کی ذات کے نگہبان اور چوکیدارہیں،نسل نو اپنا ایمان بچانے کے لیے قادیانیوں کے غلط عقائدکے بارے میں آگاہی حاصل کرے، قادیانیت کا فتنہ اسلام کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے ۔
لاہور سے مزید