لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ خدمت قرآن مسلمان کے لئے بڑا اعزاز ہے خوبصورت تلفظ اور انداز میں ہی قرآن پاک کی تعلیم و تدریس ہونی چاہیے۔ مگر یہ افسوس کی بات ہے کہ ہماری حکومت فلمی گلوکاروں کی بہت زیادہ سرپرستی کرتی ہے اسلام آباد میں عظیم الشان حسنِ قراۃ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔