• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی ہر یونین کونسل سے مکمل پینل کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی، فیصل میر

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنما فیصل میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی لاہور کی ہر یونین کونسل سے مکمل پینل کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کی کسی بھی کوشش کے خلاف پیپلز پارٹی بھرپور مزاحمت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی لاہور کے کارکنوں کے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
لاہور سے مزید