لاہور ( جنرل رپورٹر) جنرل ہسپتال کی نرس صائمہ فتح کو گریڈ 18 میں نرسنگ سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا گیا۔ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ترقی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے ذریعے حاصل کی۔ صائمہ فتح نے نو سال قبل بطور سٹاف نرس اسی ہسپتال میں اپنی سروس کا آغاز کیا تھا۔