لاہور(اپنے نامہ نگار سے) کوآرڈینیٹرصوبائی کونسل پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب طاہر غالب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی میٹنگ میں ن لیگ کو پاور شیئرنگ فارمولے پر عملدرآمد کے لیے مزید ایک ماہ کا وقت دینا بلاشبہ پارٹی قیادت کی اعلیٰ ظرفی کی علامت ہے۔ اپنے ایک بیان میں طاہر غالب نے کہا کہ ن لیگ کا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے مفاد کو ترجیح دی اور وعدوں کی پاسداری کم ہی کی۔