لاہور(خبرنگار) پاکستان علماء کونسل کے چئیرمن و پیغام امن کمیٹی پاکستان کے کوآرڈینیٹر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے واضح کیا ہے کہ سیاسی انتہا پسندی اور لاقانونیت کے ساتھ ملک ترقی نہیں کر سکتا تشدد پسندانہ رویے کو ختم کرنا ہوگا تمام مذہبی قائدین پیغام پاکستان پر عملدرآمد کروائیں۔ ان کاکہناتھاکہ تکفیری فتوے اور دوسرے مکاتب فکر کی توہین ناقابل قبول ہے ریاست، آئین پاکستان اور قانون کی بالادستی کو تسلیم کرنا ہو گا خود ہی منصف اور جلاد کا کلچر نہیں چل سکتا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور حکومت نے فلسطین کے معاملے پر پاکستان کا واضح موقف سب کے سامنے رکھ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ جامعہ مسجد کبری نیو سمن اباد لاہور میں حفظ قران مکمل کرنے والے طلباء کی دستار بندی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔