لاہور (کرائم رپورٹر سے )شہر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ مختلف علاقوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فون، زیورات، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں لوٹ لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق غازی آباد میں ابو بکر صدیق سے تقریباً 1 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا، شفیق آباد میں ثاقب حسین سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا، شادمان میں راشد علی سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا، قلعہ گجر سنگھ میں نصراللہ خان سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون لے اڑے، جبکہ ڈیفنس کے علاقے میں وجاہت حیدر سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔علاوہ ازیں غالب مارکیٹ میں احمد رضا جبکہ مزنگ میں فیضان اکبر کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔ اسی طرح سندر لٹن روڈ پر کامران علی اور اچھرہ میں عثمان جاوید کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور لے اڑے۔