• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکالر سفینہ واحد نے ایم فل مقالے کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے ڈگری مکمل کر لی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) قرطبہ یونیورسٹی پشاور کے شعبہ نباتات کی سکالر سفینہ واحد نے ایم فل مقالے کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے ڈگری مکمل کر لی۔ دفاعی تقریب میں فیکلٹی ممبران، محققین اور طلبہ نے شرکت کی۔ سفینہ واحد نے سپروائزر ڈاکٹر محمد عادل کی زیرِ نگرانی تحقیق مکمل کی۔ بیرونی ممتحن پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر فضل ہادی تھے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے سفینہ واحد کو شاندار کارکردگی پر تعریفی شیلڈ جبکہ فیکلٹی اراکین اور ساتھی محققین نے مبارکباد پیش کی ہے۔
پشاور سے مزید