• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،پی ٹی آئی تحصیل چیئرمین کے بھائی کو پولیس چوکی میں بدکلامی مہنگی پڑ گئی

پشاور(این این آئی)پشاور میں پی ٹی آئی تحصیل چیئرمین کے بھائی کو پولیس چوکی میں بدکلامی مہنگی پڑ گئی۔مقامی سطح پر سیاسی اثر و رسوخ دکھانے کی کوشش، پی ٹی آئی تحصیل متھرا کے چیئرمین کے بھائی کو مہنگی پڑ گئی۔متھرا پولیس نے کارِ سرکار میں مداخلت اور بدکلامی کے الزام میں فرمان نامی شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جو کہ تحصیل متھرا میں پی ٹی آئی کا چیئرمین کا بھائی ہے۔ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب چیئرمین کا بھائی مبینہ طور پر ایک زیرِ حراست شخص کو چھڑانے کیلئے متھرا پولیس چوکی پہنچا۔ موقع پر موجود اہلکاروں کے مطابق فرمان نے پہلے پولیس سے تلخ کلامی کی اور پھر مشتعل ہو کر چوکی کی دیوار کو نقصان پہنچایا۔پولیس ترجمان کے مطابق، فرمان نے اہلکاروں کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کی جس کے بعد اسے حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا گیا۔
پشاور سے مزید