• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی نسل کو مطالعہ اور تحقیق کی جانب راغب کرنا ہوگا، خالد مقبول

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کی ادبی و ثقافتی روایت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی فعال شرکت اور سرپرستی کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔ ایم کیو ایم وہ واحد سیاسی قوت ہے جس نے ہمیشہ سیاست کو علم، شعور اور تہذیب سے ہم آہنگ کر کے معاشرے میں فکری بیداری کا فریضہ سرانجام دیا ہے۔ شہرِ قائد کی معاشی و ثقافتی خوشحالی میں ہی پوری قوم کا تابناک مستقبل مضمر ہے، اور ہمیں اپنی نئی نسل کو دوبارہ مطالعہ اور تحقیق کی جانب راغب کرنا ہوگا،وہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سرپرستی میں اردو مرکز کے زیر اہتمام مشاعرہ سے خطاب کررہے تھے جس کی صدارت معروف بزرگ محقق و ادیب، پروفیسر شاداب احسانی نے کی جبکہ مہمان خصوصی حیدر عباس رضوی تھے، مشاعرے کے مرکزی میزبان ایم پی اے عامر صدیقی تھے۔

ملک بھر سے سے مزید