• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی سنڈیکیٹ اجلاس، جاں بحق طالبہ کی بہن کو ملازمت دینے کی منظوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں جامعہ سے متعلق انتظامی اور فلاحی فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں جامعہ کراچی میں پوائنٹ بس کی زد میں آ کر شعبہ سماجی بہبود کی سال دوئم کی طالبہ کے جاں بحق ہونےپر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔ اجلاس میں مرحومہ کی بہن کو جامعہ کراچی میں گریڈ 16 کی ملازمت دینے کی بھی متفقہ منظوری دی گئی۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے اجلاس کو بتایا کہ وہ خود مرحومہ کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے تھے اورانہیں جامعہ کی جانب سے مالی معاونت کی پیشکش کی گئی، تاہم لواحقین نے مالی امداد کی بجائے مرحومہ کی بہن کو ملازمت فراہم کرنے کی خواہش ظاہر کی، تاکہ وہ خاندان کی کفالت کر سکے اور مستقل ذریعہ آمدن حاصل ہو۔

ملک بھر سے سے مزید