• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی فضائی کمپنی ایئر پنجاب کے قیام کیلئے ایک ارب کا فنڈ طلب

لاہور(آئی این پی )ملک میں نئی فضائی کمپنی ائرپنجاب کے قیام کیلئے ورکنگ کمیٹی کی جانب سے ایک ارب روپے کا فنڈ مانگ لیا گیا۔ پنجاب کی صوبائی حکومت نےصوبے کی اپنی ائر لائن کے قیام کیلئے عملی اقدامات تیزکردیئے ہیں اور منصوبے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں ورکنگ کمیٹی نے ایک ارب روپے فنڈز کی ڈیمانڈ محکمہ خزانہ کو بھجوادی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو لائسنس کے اجرا کیلئے درخواست بھی جمع کرادی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید