کراچی (جنگ نیوز) اداکار ارسلان خان اور اداکارہ حرا خان نے اتوار کو ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں شریک ہوئے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ارسلان خان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے میری قسمت بہت اچھی ہے کہ مجھے حرا خان جیسی بیوی ملی ہے۔ دوسری طرف اداکارہ حرا خان ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ خواتین اچھے لباس سے متاثر ہوتی ہیں، لڑکے اگر لڑکیوں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں تو نیلے پیلے کپڑے پہننا چھوڑ دیں۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں ناظرین ”ہنسنا منع ہے“ کا مزیدار شو شب11بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔