• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو، سانحۂ کارساز کی یاد میں پی پی جاپان کی دعائیہ تقریب

ٹوکیو(عرفان صدیقی)پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے زیرِ اہتمام سانحۂ کارساز کے شہدائے جمہوریت کی یاد میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب پیپلز پارٹی جاپان کے صدر شاہد مجید کی جانب سے منعقد کی گئی، جس میں پارٹی رہنماؤں، کمیونٹی اراکین اور معروف پاکستانی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس تقریب میں سکھر کے میئر اور سینئر سیاستدان سید ناصر حسین شاہ کے صاحبزادے سید کمیل شاہ خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی جرات مندانہ قیادت، سیاسی بصیرت اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ان کی لازوال قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔تقریب میں پاکستان کے معروف سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی قومی خدمات، عوام دوستی اور اصولی سیاست کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش باب ہے۔

ملک بھر سے سے مزید