کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘میں میزبان مبشر ہاشمی کے پوچھے گئے سوال ”پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دیدی کیا یہ اقدام معاشرے میں انتہا پسند سوچ کو روکنے میں کامیاب ہوسکے گا ؟“جواب میں تجزیہ کارارشاد بھٹی ، مظہر عباس بے نظیر شاہ ،سید محمد علی اور اعزاز سید نے کہا کہ 78 سال میں ہم یہ فیصلہ نہیں کرپائے کہ ملک کو ویلفیئر اسٹیٹ بنانا ہے یا سیکورٹی اسٹیٹ،کسی ایک شخص کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ بغیر کسی تحقیق کے مجھ پر پابندی لگائے اس کے لئے تو کوئی فورم ہونا چاہئے اور دوسری پارٹی کو بھی صفائی کا موقع ملنا چاہئے ۔