• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان کشیدگی برقرار، تجارتی گزرگاہ طورخم آٹھویں روز بھی بند

پشاور (آئی این پی )پاک افغان کشیدگی برقرار، تجارتی گزرگاہ طورخم آٹھویں روز بھی بند،سرحدی بندش سے دوطرفہ تجارت مکمل معطل، ہزاروں ٹرک پھنس گئے،کروڑوں کا نقصان،پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ آٹھویں روز بھی بند رہی ، ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔جس سے دو طرفہ تجارت، کاروباری سرگرمیاں اور آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو گئی۔ پاکستان افغانستان کو سیمنٹ، ادویات، کپڑا، تازہ پھل، سبزیاں اور دیگر اشیا برآمد کرتا ہے، جبکہ افغانستان سے پاکستان کو کوئلہ، سوپ اسٹون، خشک اور تازہ پھل اور دیگر اشیا درآمد کی جاتی ہیں۔پاک افغان شاہراہ پر مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ سرحدی علاقے میں کاروبار بند ہونے سے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو روزانہ کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم گزرگاہ سے یومیہ اوسطا 85کروڑ روپے کی دوطرفہ تجارت ہوتی ہے، جس میں 58 کروڑ روپے کی ایکسپورٹ اور 25کروڑ روپے کی درآمد شامل ہیں۔طورخم کی بندش کے باعث کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور تجارتی سامان کے تبادلے میں شدید رکاوٹ آ گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، اس صورت حال سے تجارتی نقصان اور معاشی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید