گوادر(صباح نیوز)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے میں ڈیزل اور پیٹرول سے لدی کشتیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم 6کشتیاں اور 20سے زائد موٹرسائیکلیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوادر کے علاقے جیوانی کنٹانی ہور میں واقع مچیں کاپر میں ایک کشتی میں لگی آگ نے تیزی سے پھیلتے ہوئے آس پاس کی دیگر کشتیوں اور موٹرسائیکلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے علاقے میں افراتفری اور خوف و ہراس پھیل گیا۔