اسلام آباد(رپورٹ: حنیف خالد)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اگلا اجلاس 27اکتوبر 2025کو منعقد ہوگا، جو رواں سال کا آخری اجلاس ہوگا، جبکہ اگلا اجلاس 26جنوری 2026کو شیڈول کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کمیٹی ہر اجلاس میں مالیاتی پالیسی کا جائزہ لے کر شرحِ سود کے بارے میں فیصلہ کرے گی جس کا اعلان گورنر اسٹیٹ بینک پریس کانفرنس کے ذریعے یا اعلامئے کے ذریعیے اجلاس کے دن ہی کریں گے یہ اجلاس پاکستان کی قومی معیشت کے اشاریوں کا تجزئہ کر کے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کا پالیسی / بنک ریٹ/ شرح سود کو برقرار رکھنے یا اس میں کمی بیشی کا فیصلہ کرے گا۔