کراچی(اسٹاف رپورٹر)واحد کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن زمبابوے نے افغانستان کے خلاف تین رنز کی برتری حاصل کر لی ۔کھیل ختم ہونے پر زمبابوے نےدو وکٹ پر130رنز بنائے تھے۔بین کرن52اوربرینڈن ٹیلر18رنز پر کھیل رہے تھے۔قبل ازیں پیر کوہرارے اسپورٹس کلب میں افغانستان کی ٹیم پہلی اننگز میں127رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔رحمن اللہ گرباز نے37اور عبدالمالک نے30رنز بنائے۔بریڈ ایونز نے22رنز دے کر پانچ اوربلیسنگ مزا ربانی نے47رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔