• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اور بی براؤن میں معاہدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ہاکی کی ترقی کے لئےکراچی ہاکی ایسوسی ایشن اور بی براؤن پاکستان کے درمیان معاہدہ ہوگیا، مفاہمتی یاداشت پر سابق کپتان کے ایچ اے کے سکریٹری حنیف خان اور اسپانسر کے ایم ڈی محمد علی جلیل نے دستخط کئے،اس معاہدے کے بعدکے ایچ اے کے نامزد ہاکی کے کھلاڑی سید محمد سعد علی کو ماہانہ 50ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا،جبکہ ادارہ جبکہ سہراب گوٹھ کے قریب جدید ہاکی گراؤنڈ کی تعمیر میں کے ایچ اے کے ساتھ مالی معاونت بھی کرے گا۔