• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ورلڈکپ: بنگلہ دیش کو سری لنکا کے ہاتھوں 9 رنز سے شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر/ جنگ نیوز) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی ٹیم آخری اوور میں9 رنز نہ بناسکی اور چار وکٹیں گنواکرسات رنز سے ہار گئی۔ سری لنکا نے پہلا میچ جیت لیا۔ کپتان چماری آتا پاتو نے42 رنز دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔ سری لنکا نے 202 رنز بنائے۔ ہسینی پریرا نے 85 اورکپتان چماری آتا پاتو نے46رنز بنائے۔ شورنا اختر اور رابعہ خان نےدو ،دو وکٹ لیے ۔ ناکام ٹیم 9 وکٹ پر 195رنز بناسکی ۔ شرمین اختر64 پر ناٹ آئوٹ رہیں۔دریں اثنا   میچ کے دوران غیر معمولی اسٹمپنگ کا واقعہ پیش آیا جس پر کھلاڑی اور کمنٹیٹرز  بھی حیران رہ گئے۔ دراصل  20 ویں اوور میں  بولر ناہیدہ نے آف اسٹمپ کے باہر گیند کروائی جس پر سری لنکن بیٹر دلہاری نے بیک فٹ پر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی۔ لیکن گیند  بیٹ سے ٹکرا کر اچھلی اور وکٹ کیپر نگار سلطانہ  کی دائیں ٹانگ سے لگ کر واپس اسٹمپ پر جا لگی۔بنگلادیشی کھلاڑیوں نے  معمولی سی اپیل کی جس پر فیلڈ امپائر نے فیصلہ تھرڈ امپائر کے حوالے کر دیا۔ ری پلے میں اصل کہانی سامنے آنے پر بیٹر کو آئوٹ قرار دیا گیا۔