کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی انڈر-19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میںزون چھ نے زون دو بلوز کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم نے 4 وکٹ پر 276 رنز بنائے۔ حظیفہ احسن نے 17 چوکوں، 3 چھکوں کی مدد سے147 اور محمد اذان نے 85 رنز بنائے ۔ناکام ٹیم 117 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ عبداللہ اور اسد عمر نے 3-3 و کٹ لیے۔