• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولیمسن نیوزی لینڈ کی ون ڈے ٹیم میں شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کین ولیم سن کو انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کیلئے کیوی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پہلا میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ گزشتہ ایک ماہ سے کین ولیم سن ایک معمولی انجری کے باعث کرکٹ سے دوری اختیار کئے ہوئے تھے۔ فن ایلن، لاکی فرگوسن، ایڈم ملنے، ول او رورک، گلین فلپس اور بین فٹنس مسائل کے باعث دستیاب نہیں۔ ٹیم مچل سینٹنر (کپتان)، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کونوے، جیکب ڈفی، زیک فولکس، میٹ ہنری، کائل جیمیسن، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، ڈیرل مچل، راچن رویندرا، نیتھن سمتھ، کین ولیم سن اور ول ینگ پر مشتمل ہے۔