کراچی (اسٹاف رپورٹر) بحرین میں ایشین یوتھ گیمز کبڈی میں ایران کے بعد بھارتی یوتھ ٹیم نے بھی پاکستان ٹیم کو شکست دیدی ۔ پیر کوگروپ کے چوتھے میچ میںبھارت نے 21 - 86 سے کامیابی حاصل کی۔ادھر پاکستان نے گروپ کے دونوں میچز جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پاکستان نے دوسرے میچ میں میزبان بحرین کو 0-3 سے شکست دی۔مقابلہ ایک گھنٹہ 19 منٹ جاری رہا۔ اس سے قبل پاکستان نے منگولیا کو شکست دی تھی۔