• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف آفریدی کا پاکستان کیلئے ٹیسٹ ڈیبیو، دوسرے عمر رسیدہ کرکٹر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپنر آصف آفریدی نے جنوبی افریقا کیخلاف پنڈی میں 38، سال299 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ وہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دوسرے عمر رسیدہ کرکٹر ہیں۔1955 میں میراں بخش نے47، سال284 دن کی عمر میں پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا۔ انگلینڈ کے سدرٹن نے آسٹریلیا کیخلاف1877 میں میلبرن میں49 سال، 119 دن کی عمر میں ڈیبیو کیا تھا۔ آصف آفریدی کا کہنا ہے کہ 2003 میں پروفیشنل کرکٹ شروع کی، ہر سیزن میں محنت کی، ٹیسٹ ڈیبیو کی صورت میں پھل ملا، حالیہ پریکٹس کرتے وقت میری آنکھ پر گیند لگی، ڈاکٹر نے کہا کئی ماہ کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے، پی ایس ایل میں لاہورقلندرز نے منتخب کیا، ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کی جب کال آئی تو یقین نہیں آرہاتھا، والدہ کو سب سے بتایا۔