کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ پنڈی کی پچ میں لاہور سے زیادہ فرق نہیں، پچ بیٹرز کیلئے چیلنجنگ ہیں۔ آئوٹ فیلڈ سلو ہے، کیچ ڈراپ ہونا کھیل کا حصّہ ہے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ جب رنز نہیں بن رہے تھے نیٹس میں محنت کی ہے ، شان مسعود، بابراعظم سے بات کی۔ انہوں نے اچھے مشورے دیے۔ ٹاس کے معاملے میں دونوں میچوں میں خوش قسمت رہے، جتنی بیٹنگ کی جائے اتنا پچ کا اندازہ ہوتاہے۔