• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ پشاورکی کارروائی ، دوغیر قانونی ڈیری فارم سیل،دوافرادگرفتار

پشاور (اے پی پی):صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور نے امین کالونی کے پوش علاقے میں قائم غیر قانونی ڈیری فارموں کے خلاف کارروائی کی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی دفتر سے جاری بیان کے مطابق مزکورہ دونوں فارم نہ صرف غیر قانونی طور پر قائم تھے بلکہ جانوروں کا فضلہ اور گندگی نکاسی آب کے نظام میں پھینک رہے تھے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ضلعی انتظامیہ پشاورنے کارروائی کے دوران دونوں فارم سیل کر دیے گئے جبکہ دو افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی صحت اور صفائی عامہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پشاور سے مزید