پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ یکہ توت کے علاقے سرکی گیٹ میں دن دیہاڑے مسلح افرادنے شہری سے لاکھوں روپے کی رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نامعلوم راہزنوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس کے مطابق سرکی گیٹ کے قریب رحم بادشاہ سکنہ ستار شاہ بادشاہ سے نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر 2لاکھ 70ہزار روپے کی نقدی چھینی۔ نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص پکوڑے فروخت کرنے کا کاروبار کرتا ہے۔ واردات کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے مدعی کا بیان قلمبند کرلیا جبکہ قریبی لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیاہے۔