• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں جبری گمشدگیوں کیلئے قائم تحقیقاتی کمیشن میں 22 کیسز کی سماعت

پشاور (این این آئی) خیبر پختونخوا میں جبری گمشدگیوں پر تحقیقاتی کمیشن نے 22 درخواستوں پر سماعت کی۔ ممبر خیبرپختونخوا تحقیقاتی کمیشن جسٹس(ر) افسر شاہ نے شکایات سنیں۔ کمیشن کی کوششوں سے اکرام اللہ نامی شہری جو 19 اکتوبر 2023ء سے فاروقیہ مدرسہ تاج آباد پشاور سے لاپتہ تھا کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کے بعد رشتہ داروں کے حوالے کر دیا گیا۔ اس موقع پر ممبر خیبر پختونخوا نے کہا کہ جبری طور پر گمشدہ افراد کے کیسز تحقیقاتی کمیشن میں مستقل بنیادوں پر سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس نے ہزاروں خاندانوں کو برسوں سے تکلیف میں مبتلا کر رکھا ہے اور درخواستوں پر سماعت کا یہ عمل انصاف، شفافیت اور احتساب کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
پشاور سے مزید