لندن (جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹرنیشنل کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے سابق رکن قومی اسمبلی نثار احمد پنہور اور انور خان ترین کی بازیابی اور حمید و سعید گدی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے نثار پنہور کے گھر پولیس کا دوبارہ چھاپے کی شدید مذمت کی ہے۔کنوینر ایم کیو ایم نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی خاموشی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ نثارپنہور کو 16ستمبر 2025ء کو چوتھی بار لاپتہ کیا گیا، جنہیں لاپتہ ہوئے ایک ماہ سے زیادہ عرصہ ہوچکا اورسندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کے باوجود انہیں اب تک عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔