کراچی (اسٹاف پورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار دیوالی کی دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم تمام مذاہب کے ماننے والوں کا احترام کرتی ہے، ان کی خوشیوں میں نہ صرف شریک ہوتی ہے بلکہ مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے اپنا عملی کردار بھی ادا کرتی ہے۔ اپنے خصوصی پیغام ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب مذہبی رواداری اور احترام انسانیت کا درس دیتے ہیں اور تمام مذاہب کے افراد کو ایک دوسرے کی عبادت گاہوں اور مذہبی جذبات کا احترام کرنا چاہئے، دیوالی ہندو برادری کے لئے خوشی کا تہوار ہے، ہندو برادری اپنی عبادات میں ملک سے شر پسند عناصر کے خاتمے، ملک کے استحکام اور معیشت کی بہتری، ترقی اور خوش حالی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کریں۔