کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ نے بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے خلاف چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) کی جانب سے سبجیکٹ اسپیشلسٹ (ریاضی BPS-17) کی اسامی کے لئے بھرتی کے عمل میں قانونی بے ضابطگیوں کے خلاف محمد اویس دانش خانزادہ نے اپنے وکیل بیرسٹر جواد احمد قریشی کی معرفت آئینی پٹیشن نمبر CPD:1724 دائر کر دی۔قانونی ماہر بیرسٹر جواد احمد قریشی کے قائل دلائل سننے کے بعد جسٹس سلیم جیسر اور جسٹس نثار بھنبھرو پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے23-10-2025 کو چیئرمین اور سیکرٹری سندھ پبلک سروس کمیشن کو ذاتی حیثیت میں طلب، اور محمد اویس دانش کے انٹرویو کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ پیش کرنے کی ہدایت کی جاری کردی۔