کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے میں تعینات گریڈ 20 کے ڈائریکٹرز اور گریڈ 19 کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز کے فوری طور پر تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ عبدالحمید بھٹو کو حیدر آباد زون سے ٹرانسفر کر کے اینٹی ہیومن اسمگلنگ اسلام آباد ہیڈ کوارٹر تعینات کیا گیا ہے۔ سید وسیع حیدر کو کمپوزٹ سرکل حیدر آباد سے ڈائریکٹر حیدر آباد اور سکھر زون تعینات کیا گیا ہے۔ محمد تنویر طاہر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد ہیڈ کوارٹر اور صائم سلطان کو ڈپٹی ڈائریکٹر انسپیکشن اینڈ ایویلویشن، ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل اکاؤنٹبلٹی، اینٹی کرپشن ونگ ہیڈ کوارٹر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔