• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا سے 3 ماہ میں پاکستان میں اڑھائی کروڑ ویڈیوز حذف

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) سوشل میڈیا  پلیٹ فارم  نے 3ماہ میں  پاکستان میں اڑھائی کروڑ ویڈیوز حذف کیں ، پاکستا ن  میںکمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پرفعال انداز میں کانٹینٹ ہٹانے کی شرح 99.7فیصد رہی جبکہ  عالمی سطح پر 189ملین ویڈیوز،ساڑھے 6کروڑ جعلی اور13 سال سے کم عمر کے اڑھائی کروڑ اکائونٹس حذف کی گئیں    ۔  تفصیلات  کے  مطابق   ٹک ٹاک نے 2025کی دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان میں مجموعی طور پر 25448992 ویڈیوز کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر حذف کیں، اس طرح پاکستان میں فعال انداز میں کانٹینٹ ہٹانے کی شرح 99.7 فیصد رہی، جبکہ حذف شدہ ویڈیوز میں سے 96.2 فیصد ویڈیوز اپلوڈ کئے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹا دی گئیں، ٹک ٹاک کی طرف سے 2025ء کی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی  ، اس سہ ماہی کے دوران عالمی سطح پر  اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم  نے مجموعی طور پر 189ملین ویڈیوز حذف کیں، جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے گئے کل کانٹینٹ کا تقریباً 0.7فیصد بنتی ہیں، حذف کی گئی ویڈیوز میں سے163,962,241 ویڈیوزخودکار ٹیکنالوجیز کی نشاندہی پرحذف کی گئیں ۔

ملک بھر سے سے مزید