اسلام آباد (اے پی پی) وزیرمملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کے فیصلے کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نابالغ سوچ نے پولیس افسران و جوانوں کیلئے خطرات بڑھا دیئے ہیں، انہوں نے کہا وفاق نے کے پی کو 600 ارب سے زائد روپے وقف کیے، بلٹ پروف گاڑیاں بین الاقوامی معیار کی ہیں، بعض سرکاری حلقے فرنٹ لائن افسران کو وسائل سے محروم کر رہے ہیں، وفاق ہر ممکنہ مدد فراہم کریگا۔\وزیراعلی خیبر پختونخوا کے بیان پر ردعمل میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جو گاڑیاں دیں اسکے بارے میں کہا گیا کہ وہ معیار پر نہیں اترتیں، گاڑیاں عالمی معیار کی بلٹ پروف گاڑیاں ہیں جو دہشت گردی کی جنگ اور خطرناک جگہوں میں استعمال کیلئے ضروری ہیں، یہ گاڑیاں وفاقی وزرا، پاکستان کے اہم ترین اداروں کے افسران اور خطرناک جگہوں سمیت دہشت گردی کے آپریشنز میں پہلے ہی استعمال ہو رہی ہیں،الحمدللہ جہاں یہ گاڑی استعمال ہو رہی ہیں وہاں نقصانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔