• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساتویں چیئرمین پیمرا کا انتخاب، وزیر اعظم نے 5 رکنی کمیٹی بنادی

اسلام آباد( صا لح طافر) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ساتویں چیئرمین کے انتخاب کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڈ  اس کمیٹی کے سربراہ ہیں، جس میں مختلف اداروں اور تنظیموں کے نمایاں نمائندے شامل ہیں۔عطااللہ تارڑ نے پیر کی شام ہوٹل سرینا میں وزارتِ اطلاعات و نشریات کی سبکدوش ہونے والی وفاقی سیکریٹری محترمہ عنبرین جان کے اعزاز میں دیے گئے الوداعی عشائیے/موسیقی کی محفل کے دوران دی نیوز/جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی۔تقریب میں چھٹے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ بھی موجود تھے۔اطلاعات کے مطابق، محترمہ امبرین جان، ان کی پیشرو محترمہ شاہدہ شاہر، اور محمد سلیم بیگ بھی چیئرمین کے عہدے کے لیے زیرِ غور شخصیات میں شامل ہیں۔تقریب میں تین سابق وفاقی سیکریٹری اطلاعات اشفاق احمد گوندل، عمران گردیزی، شفقات جلیل، محترمہ شاہدہ شاہر، وزیرِ اعظم کے پریس سیکریٹری ارشد منیر خان اور ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات اشفاق خلیل بھی شریک ہوئے۔عطااللہ تارڑ نے بتایا کہ نئے وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات کی تعیناتی چار سے پانچ دن میں کر دی جائے گی، جس کے بعد چیئرمین پیمرا کا تقرر چند روز بعد کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید