• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کو زچگی کی چھٹی کے دوران نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز قرار

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی (فوسپا) نے ایک اہم فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی خاتون کو زچگی کی چھٹی کے دوران نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز ہے۔ فوسپا نے نجی کمپنی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔یہ فیصلہ زینب زہرہ اعوان کی شکایت پر سنایا گیا، جنہیں مارچ سے جون 2024 تک دی گئی زچگی کی چھٹی کے دوران اچانک اپریل میں ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ فیصلے کے مطابق، کمپنی کو ہدایت کی گئی ہے کہ 8 لاکھ روپے متاثرہ خاتون کو معاوضے کے طور پر ادا کرے اور 2 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ مزید برآں، برطرفی کا حکم کالعدم قرار دے کر زینب زہرہ کو ان کی ملازمت میں بحال کر دیا گیا۔وفاقی محتسب نے اپنے فیصلے میں کہا کہ زچگی کے دوران نوکری کا تحفظ خواتین کا بنیادی حق ہے، اور کسی بھی ادارے کو یہ حق چھیننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پاکستان کا آئین اور بین الاقوامی معاہدے جیسے CEDAW اور ILO خواتین کے لیے محفوظ زچگی، برابری اور عزتِ نفس کے حق کی ضمانت دیتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید