• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی سہ ماہی میں آئی سی ٹی برآمدات 1.057 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

اسلام آباد (ساجد چوہدری )رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر ) میں آئی سی ٹی برآمدات 1.057ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، آئی سی ٹی انڈسٹری نے جولائی تا ستمبر 2025 کے دوران 953 ملین ڈالر تجارتی سرپلس حاصل کیا،،وزارت آئی ٹی ذرائع کے مطابق اس وقت آئی سی ٹی برآمدات سروسز معیشت میں صفِ اول پر ہیں ، آئی سی ٹی برآمدات میں 180 ملین ڈالر (20.5 فیصد) اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، ستمبر 2025میں آئی سی ٹی برآمدات 25.3 فیصد اضافے سے 366ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، تجارتی سرپلس میں 24.6 فیصد اضافہ ہوا ۔
اہم خبریں سے مزید