• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 ماہ تک سر کاری اکاموڈیشن رکھنے والے ریٹائرڈ افسروں کیلئے اہم خبر

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) ریٹائر منٹ کے بعد چھ ماہ تک سر کاری اکاموڈیشن رکھنے والے یا ہائرنگ وصول کرنے ریٹائرڈ افسروں کیلئے اہم خبر ہے کہ انہیں اب اس چھ ماہ کی مدت کا اپنی آخری مجموعی تنخواہ کا پانچ فی صد بطور کرایہ جمع کرانا پڑے گا۔ وزارت ہاؤ سنگ و تعمیرات نے اس ضمن میں با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میںواضح کیا گیا ہے کہ چونکہ رولز کے تحت سر کاری ملازمین کو ر یٹائر منٹکے بعد چھ ماہ تک سر کاری رہائش گاہ رکھنے کی اجازت ہے یا بعض ملازمین نجی مکان کی ہائرنگ کی سہولت استعمال کرتے ہیں انہیں اپنی آخری گراس تنخواہ کا پانچ فی صد بطور رینٹجمع کرانا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید