• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اور صوبائی افسروں کے تقرر و تبادلے ڈیپوٹیشن کے احکامات جاری

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی اور صوبائی افسروں کے تقرر و تبادلوں اور ڈیپوٹیشن کے حوالے سے احکامات جاری کر دیے، عالمگیر خان اکاؤنٹس آفیسر نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی ،ناہید فاطمہ SMOریلوے ہسپتال راولپنڈی ، ماہ نور عباسی لیکچرار محکمہ تعلیم آزاد کشمیر تعینات، سیکشن افسر یاسر شبیّر کی مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹیریٹ تعیناتی میں توسیع،وجیہہ زمان گیلانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ،رئیسہ بطور ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام خیبر پختونخوا ریجن مقرر۔ عالمگیر خان (اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر، BS-17) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر پشاور سے نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی (NSPP) لاہور میں اکاؤنٹس آفیسر (BS-17) کے عہدے پر 3 سال کی ڈیوٹیشن پر تعینات کیے گئے ، ماہ نور عباسی (لیکچرار فزکس، BS-17) ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، حکومت آزاد جموں و کشمیر کی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں ڈیپوٹیشن پر بطور لیکچرار کے عہدے پر تعیناتی کی مدت مزید 2 سال کے لیے بڑھا دی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید