• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10روز سے بند طورخم بارڈر اگلے 48 گھنٹوں میں کھلنے کا امکان

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )دس روز سے بند طورخم بارڈر اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں کھلنے والا ہےدونوں ملکوں کے حکام نے سرحد کھولنے پر اصولی اتفاق کر لیا، اگر کوئی اور تنازع نہ ہوا تو سرحد کھول دی جائے گی: ایف بی آر کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے ثمرات سامنے آنے لگے اور دس روز سے بند طورخم بارڈر اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں کھلنے کا امکان ہےطورخم بارڈر پر تجارتی راہداری کی بحالی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں پاکستان کی طرف سے طورخم ٹرمینل پر تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دوسری جانب افغان کسٹم حکام کے مطابق افغان سائیڈ پر بھی کسٹم عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید