• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

راولپنڈی،اسلام آباد (نمائندہ جنگ ،خبر نگار) علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری،عدالت کا گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم ، دوسرے مقدمے میں عمر ایوب ، زین قریشی، زرتاج گل اور علی بخاری کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت گواہان کی عدم دستیابی کے باعث کل 22اکتوبر تک ملتوی کر دی،عدالت نے 26 اکتو بر احتجاج کے موقع پر تھانہ صادق آباد میں علیمہ خان کیخلاف درج مقدمے میں ان کے پیش نہ ہونے پر تیسری بار وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ضامن کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو حکم دیا کہ ضامن کی طرف سے عدالت میں دیئے گئے مچکے کی تصدیق کر کے بائیس اکتوبر کو رپورٹ پیش کریں۔
اہم خبریں سے مزید