• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان، گیس پائپ لائن پر حملے کی کوشش ناکام، جھڑپ میں 8 خوارج ہلاک

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ڈیرہ اسماعیل خان میں گیس پائپ لائن پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے جھڑپ میں8 خوارج کو ہلاک کردیا، گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم کی نشاندہی پر سکیورٹی فورسز کی  قریبی جنگل میں دہشت گردوں کے خلاف  فوری کارروائی، اسی طرح بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2مارے گئے، پولیس چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اس دوران 3 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم نے دہشتگردوں کی نشاندہی کی تو سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر قریبی جنگل میں فتنۃ الخوارج کے ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8خوارج کو ہلاک کردیا۔ادھر صوبہ خیبرپختونخواکے ضلع بنوں کے مغل کوٹ سیکٹر میں فورسز نے فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس کامیاب آپریشن کے نتیجے میں فتنۃ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے سرغنہ طارق کچھی اور حکیم اللہ عرف ٹائیگر کو جہنم واصل کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے ہلاک دہشتگردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید