• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 ہزار 811 کھرب روپے کی عالمی الکوحل صنعت ڈبلیو ایچ او کے خلاف میدان میں آگئی

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک ٹریلین ڈالر (2ہزار 811کھرب روپے) کی عالمی الکوحل صنعت ڈبلیو ایچ او کیخلاف میدان میں آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بغیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جائزہ لیے گئے خطوط اور ایک ای میل کے مطابق، رواں موسم گرما میں بیلجیئم کی بیئر انڈسٹری، میکسیکو کے تکیلا سازوں اور ہیئنکن سمیت سب نے حکومتوں پر زور دیا تھا کہ وہ الکوحل کو ہدف بنانے والے سخت قوانین نافذ کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی صحت ایجنسی کی مہم کی مزاحمت کریں۔ یہ پہلے غیر رپورٹ شدہ کوششیں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ ایک ٹریلین ڈالر کی ورلڈ الکوحل صنعت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اس سخت ہوتے ہوئے مؤقف کے خلاف کس طرح میدان میں آ گئی ہے کہ شراب نوشی کی کوئی بھی خطرے سے پاک حد نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید