• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او آئی سی سی ممبران نے 2024 میں 2.7 ٹریلین روپے کا ٹیکس ادا کیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)او آئی سی سی ممبران نے 2024میں 2.7ٹریلین روپے کا ٹیکس اداکیا، جو کہ ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولیوں کے 30فیصد کے برابر ہے،تفصیلات کے مطابق اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI) نے2024کیلئے اپنی سالانہ معاشی و مالیاتی شراکت رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق میکرو اکنامک چیلنجنگ حالات کے باوجود او آئی سی سی آئی کے ممبران نے پاکستان کی مارکیٹ میں ریزیلنس اور طویل المدّتی اعتماد کا اظہار جاری رکھا اور تمام اہم مالیاتی اشاریوں میں کلیدی شراکت داری کی اوراو آئی سی سی آئی کے ممبران کی کنٹریبیوشن نے ملکی معیشت کے استحکام پر مثبت اثرات مرتب کیے۔اوآئی سی سی آئی کی ممبر کمپنیوں نے مالیاتی سال 2024کے دوران 1.2ٹریلین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا جو 2020سے 2024کے دوران 34فیصد کی سالانہ مضبوط شرح نمو کی عکاسی ہے۔اس عرصہ کے دوران او آئی سی سی آئی کے ممبران کا مجموعی ٹرن اوور 11ٹریلین روپے سے تجاوز کرگیا اور حکومت کوٹیکس اور دیگر محصولات کی مد میں 2.7ٹریلین روپے کی ادائیگیاں کی گئیں جو روزانہ کی بنیادپر تقریباً10ارب روپے بنتاہے اور ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولیوں کے 30فیصد کے برابر ہے۔
اہم خبریں سے مزید