• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ NCCAI ڈپٹی ڈائریکٹر بازیابی کیلئے 3 روز کی مہلت

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کو بازیاب کرانے کیلئے پولیس کو تین دن کی مہلت دے دی ۔ عدالت نے کہا کہ اگر پولیس تین دن میں محمد عثمان کو بازیاب نہ کرا سکی تو سنٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود پیش ہوں۔ گزشتہ روز جسٹس محمد اعظم خان کی عدالت میں مبینہ مغوی کی اہلیہ روزینہ عثمان کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار سے رابطہ نہیں ہو رہا ،ان کا موبائل فون بند مل رہا ہے۔ خدشہ ہے کہ کہیں انہیں بھی نہ اٹھا لیا گیا ہو۔ سائلہ نے انہیں فون کر کے کہا کہ ان پر پٹیشن واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید