• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثقافت، فنونِ لطیفہ کے احیاء کا ایک نیا باب رقم ہورہا ہے، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیرِ خزانہ و پارلیمانی امور پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی صرف معاشی اشاریوں یا انفراسٹرکچر کی توسیع سے نہیں بلکہ سماجی، فکری اور ثقافتی توازن کے ساتھ ہی ممکن ہوتی ہے۔وہ معاشرے مضبوط ہوتے ہیں جو اپنی ثقافتی اور تخلیقی شناخت کو محفوظ رکھتے ہوئے ترقی کی دوڑ میں شامل رہتے ہیں۔وہ الحمرا ہال لاہور میں منعقدہ 28ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی پروقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر خزانہ پنجاب نے کہا کہ ثقافت کسی قوم کی روح اور پہچان ہوتی ہے۔ جس قوم کی ثقافت زندہ ہو، وہ فکری طور پر ہمیشہ توانا رہتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں ثقافت اور فنونِ لطیفہ کے احیاء کا ایک نیا باب رقم ہو رہا ہے۔ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ترقی کا حقیقی تصور وہی ہے جو تخلیقی صلاحیتوں، فکری وسعت اور سماجی ہم آہنگی کے امتزاج سے تشکیل پاتا ہے۔
لاہور سے مزید