• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرش پلانٹس ماحول کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں، شکور مری

کوئٹہ (پ ر)پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی ڈپٹی سیکٹری انفارمیشن اور عبدالشکور مری نے بیان میں کہا ہے کہ مشرقی بائی پاس کلی خلی کرخسہ اورگردونواح کے علاقوں میں قائم کرش پلانٹ سپریم کورٹ کے واضع احکامات کے باوجود بند نہیں ہوسکےکرش پلانٹ کی وجہ سے نہ صرف آس پاس کی آبادی بلکہ پورے شہر میں فضائی آلودگی کے بڑھ رہی یے اور یہ قردتی ماحول کی تباہی کا سبب بھی بن رہے ہیں کرش پلانٹ مالکان نے ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے کمیٹی قائم کرکے پلانٹ دوبارہ فعال کردیئے ہیں ،سپریم کورٹ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان اس حساس مسئلے کا نوٹس لیں بصورت دیگر کلی خلی کرخسہ اور آس پاس کے مکین اپنے حق کیلئے سخت احتجاج کی راہ اپنائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید