دبئی ( جنگ نیوز )دبئی پولیس کا جدید اقدام، مسلسل کام کرنے والے پانچ اے آئی ملازمین متعارف، روبوٹک پروسیس آٹومیشن (RPA) کی بنیاد پر چلنے والے پانچ ورچوئل ملازمین2019 سے مسلسل اور بغیر کسی وقفے کے ڈیجیٹل اور انتظامی کام انجام دے رہے ہیں۔ یہ ورچوئل ملازمین دبئی پولیس کی ڈیجیٹل حکمت عملی کا حصہ اور کام کی رفتار بڑھانے، غلطیوں کو کم کرنے اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔میجر جنرل خالد ناصر الرازیقی، ڈائریکٹر جنرل ڈیپارٹمنٹ آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس، دبئی پولیس نے کہا کہ یہ اقدام جدید اے آئی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کے عزم کو ظاہر کرتا ہے تاکہ کمیونٹی کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔